Headlines
Loading...
امام قعدہ اولیٰ میں بیٹھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے

امام قعدہ اولیٰ میں بیٹھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امامقعدۂ اولی پر بیٹھنا بھول گیا اور پورا کھڑا ہو گیا پھر پیچھے سے لقمہ ملنے پر بیٹھا اور سجدۂ سہو سے نماز مکمل کیا... کیا نماز ہو جائے گی ؟؟؟؟؟

المستفتی ساجد رضا رضوی گونڈہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورۃ مسٶلہ میں امام ومقتدی سب کی نماز فاسد ہوگی جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں اگر امام قعدہ اولیٰ بھول کرتیسری رکعت کےلیۓ سیدھا کھڑا ہو گیا اس کے بعد مقتدی کے لقمہ دینے سے بیٹھ گیا ان کی پیروی میں سب مقتدی بھی بیٹھ گئے تو کسی کی نماز نہیں ہوئی سب کی نماز باطل ہوگی اس لیے کہ سیدھا کھڑا ہوجانےکےبعدبیٹھناگناہ ہےدرمختارمع شامی ج١ص٥٠٠ میں ہے ان استقام قاٸمالایعود فلوعادالی القعودتفسدصلاتہ وقیل لاتفسدلکنہ یکون مسٸیاوھوالاشبہ کماحققہ الکمال وھوالحق بحراھ ملخصاردالمحتارمیں ہے قولہ لکنہ یکون مسٸیاای ویاثم کمافی الفتح ۔ لہذا مقتدی نےامرناجاٸزکے لیے لقمہ دیا تو اس کی نماز فاسد ہوگٸ پھر امام مقتدی کے بتانے سے لوٹا جو نماز سے خالی تھا توامام کی نمازبھی باطل ہوگی اور مقتدیوں نے امام کی پیروی کی تو سارے مقتدیوں کی بھی نماز فاسد ہوگی( فتاویٰ فیض الرسول ج١ص٣٨٦تا٣٨٧ ) ہاں اگر امام قعدہ میں واپس نہیں لوٹتا اور نماز پوری کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سہو کر لیتا تو سب کی نماز ہو جاتی سوائے اس مقتدی کے جس نے لقمہ دیا تھا ایضا

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ