9.26.2020

کیا شوہر بیوی کی مانگ میں سندور بھر سکتا ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ ہمارے علاقہ میں شادی کے موقع پر ایک رسم ادا کی جاتی ہے نکاح ہونے کے بعد شوہر بیوی کی مانگ بھرتا ہے کیا یہ جائز ہے تصلی بخش جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

سائل محمد رضوان فتح پوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مسؤلہ میں ایسی رسم کی ادائیگی بہترنہیں ہے کیونکہ یہ غیر مسلموں کی مشابہت ہےعورتوں کی مانگ میں سیندور لگانا سندور بھرنا یہ غیر مسلموں کی عورتوں میں رائج ہے لہٰذا کرنے میں ان کی مشابہت ہے( فتاویٰ اجملیہ ج٤ ص١٠١(غلط فہمیاں اورانکی اصلاح ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامن تشبہ بقوم فھومنھم جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہی میں سے ہے( سنن ابوداٶد حصہ ٤ ص٤٤

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only