Headlines
Loading...
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کتنی بیبیاں تھی

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کتنی بیبیاں تھی

السلام علیکم۔ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

۔ایک سوال عرض ہے کہ حضرت ابراھیم علیہ۔السلام کی دو بیوی کے علاوہ کوئی اور بیوی تھیں کیا؟ پلیز مدلل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم ہوگا 


سائل محمد شاہنواز کشن گنج بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

مجدد اعظم حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں عوام مسلمین پر نماز روزہ زکوۃ وغیرہ کے احکامات جاننا فرض ہے، جس کے تعلق سے کل بروز قیامت مواخذہ ہوگا( فتاویٰ اویٰ رضویہ جلد 29 صفحہ 591/ رضا فاؤنڈیشن لاہور)حضرت ابراہیم علیہ السلام کی چار بیویاں تھیں حضرت سارہ و حضرتِ ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور قطورہ وحجون بنت زہیرا بحوالہ الکامل جلد 1 صفحہ 123حوالہ اسلامی ہیرے سنی کوئز صفحہ 49

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتــــــبـہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱٤/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری ۳ / ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز جمعرات

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ