Headlines
Loading...
سرکار دو عالم کا پہلا نکاح کب ہوا؟؟

سرکار دو عالم کا پہلا نکاح کب ہوا؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سرکار کا پہلا نکاح کس دن اور کون سی تاریخ تھی حضرت جلد جواب ارسال فرمایں بہت مہربانی ہوگی

سائل محمد ہارون اسماعیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں شرع مطہر کسی وقت کسی سوال کے جواب سے عاجز نہیں لیکن یہ بھی حدیث شــریف میں ہے نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن نفل المسائل رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے بے ضرورت مسائل پوچھنے سے منع فرمایا (فتاویٰ رضویہ ج 5 ص 344 رضا فاؤنڈیشن لاہور) حضورﷺ کا پہلا نکاح اعلان نبوت سے 15 سال پہلے یعنی 25 سال کی عمر شریف میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ہوا (زرقانی مدارج النبوۃ وغیرہ) ہمیں چاہیے کہ حضورﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل کریں اور ہمیں اسی چیز کا حکم بھی گیا ہے دن تاریخ کے چکر میں نا پڑیں

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتــــــبـہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ٤/ صفر المظفر ١٤٤٢ہجری ۲۲/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز سہ شنبہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ