Headlines
Loading...
کیا فاطمہ رضی اللہ عنہا حیض و نفاس سے پاک تھیں

کیا فاطمہ رضی اللہ عنہا حیض و نفاس سے پاک تھیں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کیا فاطمہ رضی اللہ عنہا حیض و نفاس سے پاک تھیں مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی محمد زاھد کلیان مہاراشٹر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا حیض ونفاس سے پاک تھیں اس لئے کہ آپ کا ایک لقب بتول بھی ہے۔ اور بتول کا مطلب ہے پاک وصاف‘‘۔ چونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بچپن ہی سے اپنے بابا جانِ رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نظرِ رحمت اور فیضان سے ظاہِری اور باطِنی طہارت و پاکی حاصِل کر چکی تھیں حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا حیض ونفاس سے بھی مُنَزّہ ومُبَرّا (مُ۔نَز۔زَہ۔ مُ۔بَر۔رَا یعنی پاک صاف) تھیں جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا علاَّمہ علاء ُ الدِّین علی مُتّقی ہندی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی خاتونِ جنّت کی شانِ عظَمت نشان میں حدیثِ پاک نقْل کرتے ہیں کہ شاہِ ہر دوسرا مکّی مَدَنی آقا، والدِ ماجدِ زَہراء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا میری بیٹی فاطِمہ انسانی شکل میں حوروں کی طرح حیض ونِفاس سے پاک ہے (کَنْزُ الْعمَّال، کتا ب الفضائل، الفصل الثانی فضل اھل البیت مفصَّلًا جلد۶ جز۱۲ ص۵۰ الحدیث:۳۴۲۲۱) اور حدیث پاک میں ہے عن علی ان النبی سئل مالبتول فانا سمعناک یارسول اللہﷺ یقول ان مریم بتول وفاطمۃ بتول البتول التی لم تر حمرۃ قط ای لم یحض فان الحیض مکروہ فی بنات الانبیاء (نخبۃ البیان صفحہ ۸۰۳/ سلو فاطمۃ عن مصائبھا صفحہ ۲۹۳)یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ آپ نے بتول نام کیوں رکھا تو آپ نے فرمایا ایک حضرت مریم(مادر عیسیٰ) بتول تھیں اور دوسرا فاطمہ رضی اللہ عنہا بتول ہیں بتول وہ ہے جس نے سرخی نہ دیکھی ہو یعنی حیض سے پاک ہو بے شک حیض انبیاء علیہم السلام کے صاحبزادیوں کے لئے ناپسندیدہ ہیں (نخبۃ البیان صفحہ ۸۰۳/ سلو فاطمۃ عن مصائبھا صفحہ ۲۹۳) مذکورہ بالا حوالوں سے معلوم ہوا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حیض نہیں آتا تھا یعنی آپ رضی اللہ عنہا حیض ونفاس سے پاک تھیں

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ: غلا محمد صدیقی فیضی متعلم(درجہ تحقیق سال دوم) دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی الہند ۲/صفر المظفر ۱۴۴۲ ہجرہ بروز اتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ