Headlines
Loading...
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

علما۶ کرام اور مفتیان عظام کی بار گاہ عالیہ میں عرض یہ ہے کہ سب سے پہلیے فاتیحا کسنے کیاہےایک بھای سوال کیا ہے اس لیےآپ حضرات سے گزارش کرتاہوں با حوالہ جواب عنا یت فرمائے مہر بانی ہو گی 

سائل محمد سلامت رضا سیتاپوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

معذرت کےساتھ جس نے یہ سوال کیا ہے اس سے پوچھیں کیااسے شرائط، فرائض واجبات مفسدات نماز طہارت اوردیگرجوضروری مسائل ہیں ان کو معلوم ہے اگر ہے تو ماشاء اللہ نہیں توپہلے ان مذکورہ مسائل سیکھنے اورجاننے کی ترغیب دلائیں ایسے سوال سے کچھ حاصل ہونےوالانہیں ہےوقت بہت قیمتی چیز ہے کچھ قیمتی باتیں سیکھیں اس کاخیال رکھیں الجواب فاتحہ یہ کیا ہے؟ سورۃ فاتحہ جو قرآن کی سورۃ ہےجسے اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم پرنازل فرمایاہمارے سرکار علیہ السلام خود تلاوت فرمائے صحابہ کو بتائے یکےبعد دیگرے ہم تک یہ سورت اور مکمل قرآن پہونچااب جس کا جتنا مقدر صحیح قرآن سیکھ کر قبل فجر بعد فجر جب تب پڑھیں( اور اس کے پیچھے نہ پڑیں کہ پہلے کس نے پڑھا)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ ابوضیاغلام رسول سعدی کٹیہاری خلیفہ حضور شیخ الاسلام حضور قائدملت حضور مفتی انوار الحق نوری بریلی شریف (مقیم بلگام کرناٹک انڈیا)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ