Headlines
Loading...
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ آن لاٸن شوپنگ (online shopping) کرنا عند الشرع کیسا ہےمفصل ومدلل جواب سے نوازے

المستفتی  محمد دانش رضا اسمٰعیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

  الجــــــــــــواب بعون الملک الوھاب

موبائل کال انٹرنیٹ یا مسیج کے ذریعے بیع اور خرید و فروخت جائز ہے موبائل کال اور انٹرنیٹ اور مسیج کی حیثیت خط و کتابت کی ہے اور خط و کتابت خطاب ہی کی طرح ہے تو جس طرح خطاب (آمنے سامنے کی گفتگو سے خرید و فروخت جائز ہے تو اسی طرح خط و کتابت سے بھی جائز ہوگی چونکہ انٹر نیٹ اور مسیج بہ منزلۂ خط و کتابت کے ہیں لہذا ان سے بھی خرید و فروخت جائز ہوگی اور موبائل کال چونکہ خط و کتابت سے بڑھ کر اور خطاب سے قریب ہے اسلئے اس سے بدرجہ اولی خرید و فروخت جائز ہوگی صاحب ہدایہ علامہ برہان الدین حصکفی لکھتے ہیں الکتاب کالخطاب ترجمہ کتاب تحریر خطاب کی طرح ہے!صاحب ہدایہ نے اس ضابطۂ شرعی کو کتاب البیع کے بالکل شروع میں بیان کیا ہے یعنی جس طرح آمنے سامنے کی باہمی گفتگو سے خرید و فروخت کا معاملہ طے کرنا جائز ہے اسی طرح خط اور تحریر کے ذریعہ بھی عقود اور معاملات بیع طے کرنا جائز ہے لہذا اگر موبائل کال اور مسیج کے ذریعے خرید و فروخت کامعاملہ طے ہو اور ایک طرف سے ایجاب اور دوسری طرف سے قبول ایک ہی زمانے میں ہو تو مکان کے مختلف ہونے کے با وجود یہ خرید و فروخت جائز ہوگی کیوں کہ موبائل کال اور مسیج کی حیثیت تحریر کی ہے اور خطاب کی طرح تحریر کے ذریعہ بھی خرید و فروخت جائز ہے جیساکہ ابھی ہدایہ اور فتاوی شامی سےحوالہ گزرا آج کل موبائل کال انٹرنیٹ اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تجارت اور خرید و فروخت عام ہوگئی ہے جسے آن لآئن بزنس (Online Business) کہا جاتا ہے موبائل کال انٹرنیٹ اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خرید و فروخت کرنے میں اگر بڑی نہر جیسی دوری رہتی ہے لیکن عاقدین (بائع و مشتری) کی گفتگو مشتبہ نہیں ہوتی ایک فریق کیا کہ رہا ہے؛ دوسرا اسے بآسانی سنتا اور سمجھتا ہے یہاں تک کہ ایک دوسرے کو دیکھتا (ویڈیو کانفرنسنگ کی صورت میں) ہے اور اس کی آواز بھی پہچانتا ہے لہذا موبائل کال انٹرنیٹ اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خرید و فروخت جائز اور درست ہے موبائل کال انٹرنیٹ اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خرید و فروخت کا طریقہ تو جائز ہے( موبائل فون کے ضروری مسائل صفحہ نمبر 180/182)

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ