Headlines
Loading...
عالم دین یہ کہے کہ نماز ضروری نہیں مرید ہونا ضروری ہے تو کیا حکم ہے

عالم دین یہ کہے کہ نماز ضروری نہیں مرید ہونا ضروری ہے تو کیا حکم ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی عالم یہ لوگوں سے کہے کہ نماز ضروری نہیں مرید ہونا ضروری ھے۔ اب اسکے لٸے کیا حکم ہے ؟ مدلل جواب ارسال فرمایں  

سرفراز احمد رضوی راۓبریلی ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون المک الوھاب

صورت مسئولہ میں عالم پر توبہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی بیوی والا تو تجدید نکاح بھی بیعت ہے تو تجدید بیعت بھی کیوں کہ یہ کہنا نماز ضروری نہیں ہے یہ نماز کا انکار کرنا یے اور نماز کا انکار کرنا کفریےاور اگر عالم تجدید ایمان تجدید نکاح نہیں کرتا ہے تو اس کا سماجی بائیکاٹ کردیا جائےاور یاد رکھیں مرید ہونا فرض واجب نہیں ہےجب کہ سب فرائض میں اہم نماز ہے نماز کی تاکید قرآن کریم میں متعدد مقامات پر ہےحضورﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک نماز ہےدین کا ستون نماز ہے اور اللہ تعالیٰ نے جنات اور انسان کو اپنی عبادت کے لیے ہی پیدا فرمایا چنانچہ اللہ عزوجل قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ اور میں نے جنات اور انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا( القرآن پ 27 سور الذاریٰت آیت 56)

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتــــــبـہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ٤/ صفر المظفر ١٤٤٢ہجری ۲۲/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز سہ شنبہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ