Headlines
Loading...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موت کے وقت کتنے فرشتے آتے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ پانچ فرشتے آتے ہیں کیا یہ درست ہے مع حوالہ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت مرحمت فرمائیں 

سائل محمد وارث علی بلیاں  
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مسئولہ میں موت کے وقت انسان کے پاس کتنے فرشتے آتے ہیں اس تعداد میں اختلاف ہے البتہ موت کے وقت چند فرشتے آتے ہیں مومن کے آس پاس رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں اور کافر کے آس پاس عذاب کے فرشتے ہوتے ہیں ۔مخزن معلومات میں شرح الصدور کے حوالے سے ہے کہ عزرائیل علیہ السلام اکثر اپنے ماتحت فرشتوں کو ساتھ لیکر روح قبض کرنے آ تے ہیں ان کے ماتحت بہت سے فرشتے ہو تے ہیں یہ انکے سردار ہیں (مخزن معلومات صفحہ ۶۳ ) اور اسی صفحہ پر صاوی جلد دوم اور شرح الصدور کے حوالہ سے ہے انسان کی موت کے وقت حضرت ملک الموت کے ساتھ چودہ فرشتے ہوتے سات فرشتے رحمت کے اور سات فرشتے عذاب کے اور بقول بعض پانچ سو ہوتے ہیں (مخزن معلو مات صفحہ ۶۳ ) اور بہار شریعت میں ہے جب انسان کی زندگی کا وقت پورا ہو جاتا ہے تو عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرنے آتے ہیں اور اس شخص کے دائیں بائیں جہاں تک نگاہ کام کرتی ہے فرشتے ہی فرشتے دکھائی دیتے ہیں مسلمان کےآس پاس رحمت کے فرشتے اور کافر کے دائیں بائیں عذاب کے فرشتے ہو تے ہیں (بہار شریعت جلد اول صفحہ ۹۸)

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد الیاس رضا شاھی بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ