Headlines
Loading...
اذان کے وقت بیت الخلاء جانا کیسا ہے

اذان کے وقت بیت الخلاء جانا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بوقت اذان بیت الخلا میں جانا کیسا؟ برائے مہربانی مکمل طور پر بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

سائل محمد شاکر رضوی جہان آباد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

اذان کے وقت بیت الخلاء نہیں جانا چاہئے اذان ہو جائے اس کے بعد جائے تاکہ اذان کا جواب دینے سے محروم نہ ہو جائے کیونکہ اذان کا جواب دینا بہت بڑے ثواب کا کام ہے جیسا کہ فیضان اذان میں ہے کہ اذان کے دوران استنجا خانے جانا بہتر نہیں کیونکہ وہاں اذان کا جواب نہ دے سکے گا اور یہ بہت بڑے ثواب سے محرومی ہے البتہ شدید حاجت ہو یاجماعت جانے کا اندیشہ ہو تو چلا جائے حوالہ فیضان اذان صفحہ نمبر 13 ناشر مکتبہ المدینہ کراچی دعوت اسلامی

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ