Headlines
Loading...
شبِ زفاف کی باتیں دوستوں میں شیئر کرنا کیسا ہے

شبِ زفاف کی باتیں دوستوں میں شیئر کرنا کیسا ہے

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل یہ دیکھا جاتا ہے کہ نوجوان اپنی شادی کی پہلی رات کی سکرپٹ باتیں اپنے دوستوں میں شیئر کرتے ہیں انکا یہ فعل کیسا ہے برائے مہربانی توجہ فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد شاکر رضوی جہان آباد الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب
شبِ زفاف یعنی پہلی رات میں بیوی سے کی ھوٸی باتیں اور کچھ لوگ خوب مزے لے لیکر اپنے دوستوں کو سناتے ہیں۔ ایسا کرنا ناجاٸز و گناہ ھےجیسا کہ حدیث پاک میں ھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ اپنے دوستوں کو اور عورتیں اپنی سہیلیوں کو رات میں کی ھوٸی باتیں اور حرکتیں بتایا کرتے تھے چنانچہ سرکار دوعالم ﷺ کو اس بات کی خبر ھوٸی تو آپ نے اسے سخت ناپسند فرمایا اور فرمایا ذالک مثل شیطانہ لقیت شیطانا فی السکة فقضی منھا حاجتہ والناس ینظرون الیہ یعنی جس کسی نے صحبت کی باتیں لوگوں میں بیان کیں اس کی مثال ایسی ھے جیسے شیطان عورت، شیطان مرد سے ملے اور لوگوں کے سامنے ہی کھلے عام صحبت کرنے لگے ( ابوداٶد شریف، جلد٢ باب ١٢٧حدیث٤٠٧ صفحہ ١٥٥ ماخوذ از قرینہ زندگی ٧٨

واللہ تعالی اعلم باالصواب

کتبہ العبد محمد کوثر رضا صدیقی اسمٰعیلی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ