Headlines
Loading...
وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا کیا ہے چاروں امام کے نزدیک

وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا کیا ہے چاروں امام کے نزدیک

 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا کیا ہے چاروں امام کے نزدیک قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماٸیں


المستفتی محمد کلیم القادری شیر پوروہ ضلع بہراٸچ شریف یوپی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

ہم حنفی مسلک ہیں اور ہم فقہ حنفی کی تائید کرتے ہیں اور فقہ حنفی پر ہم جواب لکھتے ہیں لہذا مجھے فقط حنفی مسلک پر جواب لکھنا ضروری سمجھتا ہوں بقیہ تینوں اماموں کے تعلق سے ان کے مقلدین اگر جو جواب حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سے حاصل کرے یہاں اپنے امام یعنی امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ کے نزدیک کے نزدیک سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ وضو بسم اللہ سے شروع کرے اور اگر وضو سے پہلے اِستنجا کرے تو قبل استنجے کے بھی بسم اللہ کہے مگر پاخانہ میں جانے یا بدن کھولنے سے پہلے کہے کہ نجاست کی جگہ اور بعد ستر کھولنے کے زَبان سے ذکرِ الٰہی منع ہے۔ حوالہ بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ نمبر ۲۹۳ ناشر مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی دعوت اسلامی لہذا ہمیں کسی اور امام کے بارے میں جانے کی ضرورت نہیں ہے اپنے امام کے بارے جانئیں اور اس پر عمل کرے۔


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ