اگر کوئی تصویر کو روم سے نہیں ہٹا سکتا تو نماز کس طرح ادا کریں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
سوال یہ ہے کہ جس شخص کی سرکاری نوکری لگی ہے اسے ایک ہی روم ملا ہے. اسی میں سب کچھ کرنا ہے اور اسی کمرے میں تصاویر لگی ہے جیسے: گاندھی نہروں ڈاکٹر امبیٹکر وغیرہ کا جسے وہ ہٹا نہیں سکتا. وہ نماز کیسے پڑھیں ؟ براۓ مہربانی جواب عنایت فرمائیں
حافظ عبد اللہ اعظمی ممبر آف 2️⃣گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جس مقام پر جاندار کی تصویر ہو خواہ دائیں یا بائیں خواہ آگے یا پیچھے خواہ سر پر وہاں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے کہ دوبارہ اس کا صحیح طور پر پڑھنا واجب ہے ( احسن الفتاویٰ المعروف فتاویٰ خلیلیہ جلد اول صفحہ ۲٦۱)ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور) صورت مسئولہ میں شخص مذکور کے لیے حکم یہ ہے کہ بوقت نماز ان تصاویر پر کوئی کپڑا ڈال دے کہ تصویر چھپ جائے تو اب نماز مکروہ نہیں ہوگی جیسا کہ بہار شریعت میں ردالمحتار کے حوالے سے ہے تصویر والا کپڑا پہنے ہوئے ہے اور اس پر کوئی دوسرا کپڑا اور پہن لیا کہ تصویر چھپ گئی تو اب نمازمکروہ نہ ہوگی(بہار شریعت حصہ سوم مکروہات کا بیان مسئلہ ۲۵)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ٤ ربیع الاوّل ۱٤٤٢ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ