11.18.2020

کیا جمعہ کے دن قضا روزہ رکھنا مکروہ ہے



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علماۓ کرام رہنمائی فرمائیں۔سوال یہ ہے کہ کیا جمعہ کے دن قضا روزہ رکھنا مکروہ ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی


سائل محمد رضا رضوی اورنگ آباد بہار

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب


جمعہ کے دن قضا روزہ رکھنا مکروہ نہیں صرف نفل روزہ رکھنا مکروہ ہے، کہ جمعہ کا دن عید المومنین ہے لیکن قضا روزہ روزہ اس لیے رکھ سکتے ہیں کہ اس دن روزہ رکھنا منع نہیں بلکہ جائز ہے سال میں صرف پانچ دن روزہ رکھنا حرام ہے عید الفطر کے دن اور ایام تشریق یعنی دس تا تیرہ ذی الحجہ ) قضا کے لیے کوئی وقت متعین نہیں سال میں ان پانچ ایام کو چھوڑ کر کبھی بھی قضا روزہ رکھ سکتے ہیں کیونکہ موت کا وقت معلوم نہیں اس لئے جتنا جلدی ہو سکے روزہ رکھ لے(کتب فقہ و فتاویٰ


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۹ ربیع الاوّل ۲٤٤١؁ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only