Headlines
Loading...
موبائل فون میں آیت سجدہ سن لینے پر کیا سجدہ واجب ہو جاتا ہے

موبائل فون میں آیت سجدہ سن لینے پر کیا سجدہ واجب ہو جاتا ہے

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا فرما تے ہیں وعلمائے دین شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص موبائل کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت سن رہا ہو اور اس نے آیت سجدہ والی آیت بھی سن لیا تو کیا اس کے اوپر سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں برائے کرم اس کا جواب تحریر فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرما ئیں عین نوازش ہو گی

 المستفتی دلشاد احمد سدھارتھ نگر یو پی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ


الجواب بعون الملک الوھابــــ


حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی رضوی بہارشریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے، آیت سجدہ لکھنے یا اس کی طرف دیکھنے سے سجدہ واجب نہیں( بہار شریعت حصہ چہارم جلد اول ص ۷۳۱ مکتبۃ المدینۃ دھلی) نیز موبائل بھی ایک برقی اور مصنوعی پرندہ ہے لہذا اگر موبائل سے آیت سجدہ سنی جائے تو اس سے بھی سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا سجدہ تلاوت واجب ہونے کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ قاری یعنی قرآن کی تلاوت کرنے والا تلاوت کا اہل اور مکلف ہو۔ موبائل نہ قرآن کی تلاوت کا اہل ہے اور نہ احکام شرع کا مکلف ۔لہذا جس طرح خود موبائل پر سجدہ تلاوت واجب نہیں اسی طرح موبائل کے ذریعہ آیت سجدہ سننے والوں پر بھی سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا لہذا موبائل کے ذریعہ آیت سجدہ سننے سے سامنے موجود سامعین پر سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا کیوں کہ جس طرح پرندہ شرعی احکام کا مکلف نہیں ہےاسی طرح موبائل بھی مکلف نہیں ہے اور وجوب سجدہ کے لئے قاری کا مکلف ہونا ضروری ہے ( ماخوذ موبائل فون کے ضروری مسائل صفحہ ۱۳۶۔۱۳۷۔۱۳۸ فلاح ریسرچ فاؤنڈیشن) 


واللہ اعلم بالصواب 


کتبہ فقیر محمد محبوب عالم امجدی مقام آزاد نگر نچلول ضلع مہراجگنج یوپی الہند رابطہ نمبر 7991712002

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ