کیا شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہےاحناف کے مسلک کو دلائل کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہو گی
المستفتی غلام معین الدین رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب کہ اور کوئی چیز نواقص وضو نہ پائی جائے ( نور الایضاح صفحہ ۵۲ مکتبہ قادریہ لاہور) اور ایسا ہی بہار شریعت حصہ دوم وضو کے بیان میں بھی ہے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱ ربیع الثانی ۲٤٤١ھ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ