Headlines
Loading...
کیا چھوٹے بھائی کے انتقال ہونے پر بڑا بھائی اسکی بیوی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں

کیا چھوٹے بھائی کے انتقال ہونے پر بڑا بھائی اسکی بیوی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں



 اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو بھاٸ ہیں چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا چھوٹے بھائی کی بیوی سے بڑا بھائی نکاح کرسکتاہے یا نہیں بحوالہ جواب عطا فرماٸیں عین نوازش ہوگی


المستفتی محمد قیوم رضا ایم پی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب 


دیور یا جیٹھ سے نکاح جائز ہے کہ یہ محرمات میں سے نہیں ہیں لہذا نکاح بعد عدت جائز ہے جیسا حضورفقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ بھائی کی موت کے بعد اگر اس کے بیوی کی عدت ختم ہوگئی ہے تو بڑے بھائی سے اس کا نکاح کرنا جائز ہے شرعاً کوئی قباحت نہیں (بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ۵۷۸ باب المحرمات) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۵ ربیع الاوّل ٢٤٤١؁ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ