Headlines
Loading...
دیوبندی وہابی کے سلام کا جواب دینا کیسا ہے

دیوبندی وہابی کے سلام کا جواب دینا کیسا ہے



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ کہ کوئی کہتا ہائے کے دیوبندی اور وہابی سنی مسلمان صحیح العقیدہ کو سلام کیا اور اس نے جواب دیا تو کیا اس کی بیوی اس کے نکاح میں ہے یہ نہیں جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی

المستفتی غلام رسول مقام تلوکی پور الھنـــد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب


کسی وہابی دیوبندی کے سلام کا جواب دینا حرام ہے جب کہ اسے وہابی دیوبندی ہی سمجھ کر جواب دیا ہو ہاں اگر اس کی بد مذہبی حد کفر کو پہونچ چکی ہےاور سنی صحیح العقیدہ جس نے وہابی دیوبندی کے سلام کا جواب دیا وہ اس کے عقیدے سے واقف بھی ہے پھر بھی اسے مسلمان سمجھ کر اس کے سلام کا جواب دیا تو جواب دینے والا کافر ہوگیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی یعنی تجدید ایمان کرے تجدید نکاح کرے اگر کسی سے بیعت ہے تو تجدید بیعت بھی وہابی دیوبندی کے عقائد کفریہ قطعیہ کی بنیاد پر علماء عرب و عجم ہند و پاک کے سینکڑوں علماء نے کفر کا فتوٰی لگایا اور فرما یا کہ من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفرجو انکے( بد عقیدوں کے) کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہےتفصیل کے لیے سرکار اعلیٰ حضرت کی مشہور زمانہ کتاب فتاوی حسام الحرمین الصوارم الھندیہ کا مطالعہ کریں 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۹ ربیع الاوّل ۲٤٤١؁ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ