Headlines
Loading...
شیخ محمد کا باپ عبد الوھاب کون تھا ؟

شیخ محمد کا باپ عبد الوھاب کون تھا ؟

 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ شیخ محمد بن عبد الوھاب نجدی کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں کہ کون تھا۔ لیکن شیخ محمد کا باپ عبد الوھاب کون تھا ؟ کسی سے سننے میں آیا ھے کہ عبد الوھاب نیک بخت شخص تھا۔ اس بارے میں صحیح جانکاری عطا کریں۔ بڑی مہربانی ھوگی۔


المستفتی حافظ محمد کوثر رضا صدیقی اسمٰعیلی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب اللہم ھدایۃ الحق والصواب


گمراہیت کے پیشوائے أعظم ابن عبدالوہاب نجدی کے والد گرامی علمائے صالحین میں سے تھےجیسا کہ علامہ محمد احمد مصباحی صاحب مدظلہ العالی تحریر فرماتے ہیں کہ اس (یعنی شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی ) کے والد عبد الوہاب علمائے صالحین میں سے تھے وہ بھی اپنے لڑکے محمد کے اندر اپنی فراسٹ ایمانی سے الحاد و بیدینی محسوس کررہے تھے آپ اس کی بڑی مذمت کرتے اور لوگوں کو اس سے ڈراتے تھےاس کے بھائی سلیمان بن عبد الوہاب بھی اس کی پیدا کردہ بدعتوں گمراہیوں اور گندے عقائد سے نفرت کرتے تھےانہوں نے اس کے رد میں الصواعق الالھیۃ فی رد علی الوہابیۃ نامی کتاب لکھی(فتنوں کا ظہور صفحہ 79مطبوعہ المجمع الاسلامی مبارک پور یوپی )فلہذا معلوم ہوا کہ نجدیوں وہابیوں کے پیشوائے أعظم شیخ محمدابن عبدالوہاب نجدی کے والد گرامی حضرت عبد الوہاب علمائے صالحین میں سے تھے اور اس کے بھائی سلیمان بن عبد الوہاب یہ بھی سنی تھےپیشوائے وہابیہ دیابنہ اپنے باپ اور بھائی سے جدا عقیدہ رکھتا تھا


واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم باالصواب 


کتبہ محمدبرتر رضا حنفی قادری رضوی غفرلہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ