Headlines
Loading...


 الســـلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں ہیں علمائے دین کہ مسجد کی طرح گھر بنانا کیسا ہے یا مسجد کی طرح ڈیزائن نکالنا جیساکہ محراب گنبد وغیرہ نکالنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں فضل و کرم ہوگا

المستفتی محمد وحید احمد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 


الجواب بعون الملک الوھاب


مسجد کی طرح گھر بنانا یعنی مسجد کی طرح ڈیزائن یعنی محراب گنبد وغیرہ بنانا درست نہیں ورنہ لوگ گھر کو مسجد سمجھ بیٹھیں گے اور بلا وجہ پریشان ہوں گے اس لیے مسجد نما گھر بنانے سے مسلمانوں کو پرہیز کرنا چاہیےگھر گھروں کی طرح بنائے جاتے ہیں نہ کہ مسجد ومزار کی طرح کیونکہ ہر ایک تعمیر ومکان وعمارت کا اپنا ایک تشخص ہوتا ہےلہذا گھروں کو مسجد کی طرح بنانے کا خیال بالکل غلط اور مسجد کی حرمت وتعظیم کم کرنے کے مترادف ہوگااس لئے خیال دل سے نکال کرگھر کو گھروں ہی طرح بنائیں ( ماخوذ از کتب فقہ و فتاویٰ) 

ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲٦ربیع الثانی ۲٤٤١؁ ھجری

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ