Headlines
Loading...
پائپ میں مینڈک مر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے

پائپ میں مینڈک مر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر پانی کی پائپ میں مینڈک مر جائے تو کیا حکم ھے جواب عنایت فرماٸیں


 المستفتی محمد عبد الرحمن

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم اللسلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھابــــ 

پانی کے پائپ میں مینڈک کے مرجانے سے پانی نجس نہیں ہوگا خواہ مینڈک خشکی میں رہتا ہو یا تری میں اگر وہ پانی کے پائپ میں مرجائے سڑ جائے پھٹ جائے تب بھی پانی نجس نہیں ہوگا پاک ہی رہے گا جیساکہ حضور فقیہ اعظم ہند مفتی امجد علی رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں خشکی اور پانی کے مینڈک کا ایک حکم ہے یعنی اس کے مرنے بلکہ سڑنے سے بھی پانی نجس نہ ہو گا اھ (بہار شریعت ج 1 ح 2 کوئیں کا بیان ص 338 مکتبہ دعوت اسلامی )


واللہ و رسولہ اعلم باالصواب 


کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ