گنگے شخص کا نکاح کس طرح پڑھائیں؟؟؟

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں زید گونگا ہے پڑھا بھی نہیں ہے تو کس طرح اس کا نکاح کیا جائے یعنی ایجاب قبول کس طرح ہوگا


سائل محمد توصیف احمد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

گنگے کا نکاح اشارے سے ہو جائے گا جیساکہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہےکہ لڑکا اور لڑکی دونوں گونگےیابہرے یا بغیر پڑھےلکھےہوں تو انکا نکاح اشارہ سےہوگا ایساہی بہارشریعت حصہ ۷ صفحہ ۱۲ کتاب النکاح مسلہ ۴۰میں ہےاور رد المختارمیں ہے ینبغی ان الایختلف فی العقاد بالا صحین اذاکان کل من الزوج والزوجۃ اخرس لان نکاحہ کماقالو اینعقد بالاشارۃ حیث کانت معلومۃ )ج۳ ص ۲۳کتاب النکاح )ماخوذ فتاوی مرکزتربیت افتاء ج۱ ص ۵۳۳ کتاب النکاح

واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ العبـــد محمد راحت رضا نیپالی

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0