Headlines
Loading...
جو یہ کہے کہ سبھی دھرم برابر ہیں تو اس شخص پر کیا حکم ہے

جو یہ کہے کہ سبھی دھرم برابر ہیں تو اس شخص پر کیا حکم ہے

 


السلام عليكم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی مسلمان یہ بولتا ہے کہ سبھی دھرم برابر ہیں ایسا بولنا یا کہنا کیا ہے جائز یا نا جائز بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام

المستفتی محمد مجیب اللہ حشمتی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

مذکورہ جملہ کفر ہے اور بولنے والا داٸراسلام خارج ہوجاتاہے کیوں مذہب حق صرف اور صرف مذہب اسلام ہے اسکے علاوہ دیگر مذاہب باطل ہیں اللہ فرماتاہے ان الدین عنداللہ الاسلام (سورہ اٰل عمرآن آیت ١٩) بےشک اللہ کے نزدیک مذہب اسلام حق ہے اسکے علاوہ دوسرے ادیان سب کے سب باطل ہیں اب اگر کوٸی بدبخت سارے مذاہب کو ایک کہے گویا وہ حق کو باطل کےساتھ ملارہا ہے اور دوسرے مذاہب باطلہ پر راضی ہے تو کفر راضی ہونا بھی کفر ہے الرضإبالکفر کفر تفسیر جلالین میں ان الدین ... کے حاشیہ نمبر ٦ پر ہے ان الدین عنداللہ الاسلام نزلت لماادعت الیہود انہ لادین افضل من دین الیہودیة وادعت النصاریٰ انہ لادین افضل من دین النصرانیةواصل الدین وفی اللغةالجزإثم الطاعةتسمےٰ دینا لانہاسبب الجزإوالاسلام فی اللغةعبارة عن الدخول فی الانقیاد او عن الدخول فی السلامةاو اخلاص الدین والعقیدہ للہ تعالیٰ امافی عرف الشرع فالاسلام ہو الایمان والدلیل علیہ وجہان الاول ھذہ الایةفان قولہ ان الدین عنداللہ الاسلام یقتضے ان یکون الدین المقبول عنداللہ لیس الاالاسلام فلوکان الایمان غیرالاسلام وجب ان لایکون الایمان دینا مقبولا عنداللہ ولاشک فی انہ باطل الثانی قولہ تعالیٰ ومن یتبع غیرالاسلام دینا مقبولاعنداللہ تعالیٰ(صفحہ٤٨)خلاصہ یہ ہے مذکورہ شخص اس جملے کے بولنے کے سبب داٸر اسلام سے خارج ہوگیا اس کو چاہیے کہ کلمہ پڑھے توبہ استغفار کرے اور اگر بیوی والاہے تو دوبارہ نکاح کرے وغیرہ وغیرہ


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبیداللہ رضوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ