Headlines
Loading...
کھانا کھانے کے درمیان پانی پینا کیسا

کھانا کھانے کے درمیان پانی پینا کیسا

 


السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانا کھانے کے درمیان پانی پینا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی 


المستفتی محمد زاھد کلیان مہاراشٹر 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمت وبرکاتہ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

کھانے کے دوران تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہنامفیدہے.البتہ! کھانے کے بعد پانی پینے سے بدن پھولتا وزن بڑھتا اور موٹاپاآتاہے. لہذا کھانے کے بعد کم سے کم پانی پئیں. بہرحال کھانے کے بعد خوب پانی غٹ غٹانے کے عادی کا بدن اگر پھول جائے تو اس کا علاج وہ دوا اسے کرنے کے بجائے اپنی عادت کی اصلاح سے کرےگا تو ہی ہوسکےگا.(فیضان سنت ج1ص470 مکتبہ المدینہ ،دعوت اسلامی 421 اردو مارکیٹ مٹیا محل جامع مسجد دہلی. 6)

 

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 


کتبہ ابوضیاغلام رسول سعدی کٹیہاری٢٨ جمادی الاول 1442ھ بروز بدھ بمطابق 13جنوری 2021بلگام کرناٹک انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ