مجھے دیکھ کر جہنم کوبھی آگیا پسینہ کیا اس طرح کے اشعار پڑھنا درست ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس شعر کے بارے میں کہ میں گداۓ مصطفی ہوں مری عظمتیں نہ پوچھو مجھے دیکھ کر جہنم کوبھی آگیا پسینہ کیا اس طرح کے اشعار پڑھنا درست ہے تشفی بخش جواب عطا فرماکر عند اللہ ماجور ہیں
ساٸل ذیشان بتھر یاوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ہدایتہ الحق والصواب
بے شک و شبہ اس شعر میں کوئی شرعی گرفت اور قباحت نہیں جیسا کہ حضور مخبر صادق محبوب خدا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تقول جھنم للمؤمنین یامؤمن فقد اطفا نورک لھبی( مقاصد الحسنہ صفحہ ١٧٤ بحوالہ طبرانی شریف )یعنی اے مؤمن جلدی جلدی گزر جا تیرے نور نے میرے شعلوں کو بجھا دیایعنی جب پلصراط پر سنی صحیح العقیدہ غلامان مصطفیٰ مؤمن کا گزر ہوگا تو اس کے نورایمان اعمال صالحہ کی یہ طاقت ہوگی کہ جہنم کو بھی اس بات کا خوف ہوگا کہ میری حرارت و تپش ختم نہ کردے اسی طرف اس شعر کا اشارہ ہے
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبہ جعفر علی صدیقی سانگلی مہاراشٹر
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ