Headlines
Loading...
نفاس کے دو دن بعد جو خون آتا ہے وہ حیض کا ہے یا استحاضہ کا

نفاس کے دو دن بعد جو خون آتا ہے وہ حیض کا ہے یا استحاضہ کا

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ایک عورت کو نفاس کا خون 40دن جاری رہا.پهر2 یا 3 دن بعد حیض کی تاریخ ہوئ اور خون آہا اور 7 8 دن رہے تو یہ حیض کا خون ہوگا یا استحاضہ کا؟؟ جواب بحوالہ عنائیت فرمائیں


سائل۔۔محمد رضوان عالم رضوی بہار

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوھاب 


صورت مسٶلہ میں وہ خون استحاضہ کا ہے حیض کا نہیں کیوں حیض و نفاس کے درمیان میں پندرہ دن کا وقفہ ہونا لازمی ہے حضور صدرالشریعہ تحریر فرماتےہیں دو حیضوں کے درمیان کم سے کم پورے پندرہ دن کا فاصلہ ضرور ہے یوں ہی نفاس وحیض کے درمیان بھی پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ہے تو اگر نفاس ختم ہونے کے بعد پندرہ دن پورے نہ ہوئے تھے کہ خون آیا تو یہ استحاضہ ہے(بہارشریعت حصہ٢ ص٣٧٢مکتبہ مدینہ دھلی) 


کتبہ عبیداللہ رضوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ