Headlines
Loading...
غیر مسلم پر دعا یا قرآن کی سورت پڑھ کر دم کرنا کیسا ھے

غیر مسلم پر دعا یا قرآن کی سورت پڑھ کر دم کرنا کیسا ھے



اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام اس بارے میں کہ غیر مسلم کے اوپر کوئی دعا یا قرآن کی سورت پڑھ کر دم کرنا کیسا ھے ؟ جواب عنایت فرما کر رہنمائی فرمائیں


المستفتی محمد حسنین رضا پیلی بھیت شریف ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون ملک الوھاب


صورت مسٶلہ میں کسی کافرکےاوپر قرآن مجید کی سورتوں کو پڑھکر دم کرنا ۔۔جاٸز ہےجیساکہ فتاوی شارح میں ہےکہ کسی کافر کی شفاکیلیۓ قرآن مجید پڑھکر اس پر پھونکنا ۔۔جاٸز ہے اور احادیث سے ثابت ہے ایک صحابی نے بچھو یاسانپ کے ڈنسے ہوۓ کافر پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم فرمایا اور اجرت میں تیس ٣٠ بکریاں لیں  حضور اقدس ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا تو اسے جاٸز رکھا اسی پر قیاس کرتےہوۓ نمک وغيرہ پر دم کرکے کھلانے کیلیۓ دینا بھی جاٸز ہے(ماخوذ فتاوی شارح بخاری کتاب العقاٸد جلد 2 صفحہ 551 باب الفاظ الکفر) 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ محمد راحت رضا نیپالی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ