Headlines
Loading...
اسٹیل کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے

اسٹیل کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے



السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ اسٹیل کی انگوٹھی میں نماز جائز ہے یا نہیں جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی


 المستفتی محمد عبد النبی الھند 


وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب 

اسٹیل کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا جائز نہیں اس لیے چاندی سونے کی انگوٹھی کے علاوہ اور کسی دھات کی انگوٹھی نہیں پہنی جا سکتی بس فرق اتنا ہے کہ عورت سونا چاندی کے زیورات پہن سکتی مرد صرف چاندی کی انگوٹھی پہن سکتا ہےجیسا کہ حضور صدرِ الشریعۃ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں انگوٹھی صرف چاندی ہی کی پہنی جاسکتی ہے دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا حرام ہے مثلاً لوہا پیتل تانبا جست وغیرہا ان دھاتوں کی انگوٹھیاں مرد و عورت دونوں   کے لیے ناجائز ہیں  فرق اتنا ہے کہ عورت سونا بھی پہن سکتی ہے اور مرد نہیں پہن سکتا۔(بہار شریعت جلد سوم حصہ شانزدہم صفحہ ٤٢٩) 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ حقیر محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

                

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ