Headlines
Loading...
چھوٹے بچوں کے سرہانے لوہا رکھنا کیسا ہے

چھوٹے بچوں کے سرہانے لوہا رکھنا کیسا ہے

 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

ایک سوال ھے جب بچھ پیدا ھوتا ھے تو اس کے سر کے نیچے لوھا یا کوئی چھری رکھتے ہیں پہلے لوگ کھتے ھیں کیا ایسا کرنا صیح ھے جواب عنایت فرمائے


سائلہ بنتِ شمس الحق ممبر آف فیضانِ سیدہ فاطمة الزھرہ گروپ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

چھری یا لوہا وغیرہ بچے کے سرہانے رکھنا شرعی طور پر درست نہیں ہے یہ سب جہالت ہے کہ بچے کی سرہانے چھری رکھنے سے وہ بچہ شیاطین سے محفوظ رہے گاشرعی طور پر اس کی کوئی صحیح بنیاد موجود نہیں بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو شیطان کے شر سے بچانے کے لیے دم کیا جائے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو دم کیا کرتے تھےصحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دم کے لیے یہ کلمات کہتے تھے أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ [بخاري كتاب أحاديث الأنبياء باب قول الله تعالىٰ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيْمَ خَلِيْلًا [ صحیح بخاری حدیث نمبر 3371 ]میں ہر شیطان ہر زہریلے کیڑے اور ہر نظرِ بد سے اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں یا بچوں کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے۔ بچوں کے پاس چھری چاقو یا لوہے وغیرہ کی کوئی چیز اس اعتقاد سے رکھنا کہ یہ انہیں شیطانی چالوں سے محفوظ رکھے گی تو ایسا عقیدہ رکھنا ناجائز ہے

واللہ و رسولہ اعلم باالصواب


کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ