Headlines
Loading...
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا نسب کہاں جاکر ملتا ہے

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا نسب کہاں جاکر ملتا ہے



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور ﷺ اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا نسب کہاں جاکر ملتا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 


سائل ۔۔۔۔ زید 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب: عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کا سلسلۂ نسب رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے پانچویں پشت میں مل جاتا ہے جیساکہ فقیہ الملت والدین حضرت مفتی جلال الدین احمد قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان ارشاد فرماتے ہیں آپکا ( عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سلسلۂ نسب اس طرح ہے کہ عثمان بن عفان بن ابو العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف یعنی پانچویں پشت میں آپکا سلسلۂ نسب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے شجرۂ نسب سے مل جاتا ہے آپکی نانی ام حکیم جو حضرت عبدالمطلب کی بیٹی تھیں وہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے والد گرامی حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ایک ہی پیٹ (جڑواں) پیدا ہوئیں تھیں اس رشتہ سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پھوپھی کی بیٹی تھیں اھ( خطبات محرم ص:149/ کتب خانہ امجدیہ مہراج گنج ضلع بستی)اور ایسا ہی تاریخ الخلفاء ص:154/ نفیس اکیڈمی اردو بازار کراچی / میں ہے 


واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 


کتبہ اسرار احمد نوری خادم التدریس دارالافتاء نینی تال 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ