نماز کا بیان
جمعہ میں ایک ہی رکعت ملی تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسءلہ ذیل میں کہ کوئی شخص اس وقت نماز جمعہ کی جماعت میں شریک ہوا جب امام قعدہ میں بیٹھ چکا تھا اور اس شخص نے امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی رکعت پوری کی تو کیا اس کی نماز جمعہ ہوءی یا نہیں حوالے کی روشنی میں جواب عنایت فرماءیں نوازش ہو گی تھوڑی جلدی جواب عنایت فرماءیں نوازش ہو گی۔
المستفتی عبدالرشید قادری بنارس ممبر آف 2️⃣گروپ یارسول اللہﷺ
جواب
صورت مسٶلہ میں شخص مذکور کا جمعہ ہوگیا
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں جس شخص نے جمعہ کاقاعدہ پا لیا یا سجدہ سہو کے بعد شریک ہوا اسے جمعہ مل گیا لہذا اپنی دو ہی رکعتیں پوری کرے
(بہار شریعت حصہ٤ ص٧٧٤ مکتبہ مدینہ دھلی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
مدرسہ دارالعلوم ارقم میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ