6.02.2021

کیا امام بخاری کو چھ لاکھ حدیثیں یاد تھیں

Gumbade Raza

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ سات لاکھ حدیث کے حافظ تھے۔ کیا یہ درست ہے ؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت کریں ساٸل: محمد حسان رضا سیتامڑھی انڈیا


     جواب

امام بخاری رحمتہ اللہ تعالی علیہ کو سات لاکھ حدیثیں یاد تھیں اس تعلق سے کوئی روایت نظر سے نہیں گزری ہاں اتنا ضرور منقول ہے کہ آپ کو ایک ایک لاکھ صحیح حدیثیں اور دو لاکھ غیر صحیح حدیثیں یاد تھیں لہذا آپ کو تین لاکھ حدیثیں یاد ہونا منقول و مروی ہے ۔ جیسا کہ مقدمہ بخاری شریف ص ٣ پر مرقوم ہے عن محمد بن حمدویہ قال سمعت محمد بن اسمعیل البخاری یقول احفظ ماٸة الف حدیث صحیح و ماٸتی الف حدیث غیر صحیح واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد ساجد چشتی

شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف 22/10 1442ھ 2/6/2021 بروز بدھ

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only