Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت بنا شوہر کے کتنے دنوں تک رہ سکتی ہے جواب قران وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمادیں- المستفتی محمد نظر عالم رضوی سیتامڑھی بہار الھند

       جواب

عورت بغیر شوہر کے چار مہینے سے زیادہ نہیں رہ سکتی جیسا کہ

تاریخ خلفاء صفحہ ٢٢٣
میں ہے کہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ نے اپنی بیٹی حضرت حفصہ سے پوچھا کہ عورت بغیر شوہر کے کتنا دن رہ سکتی ہے تو حضرت حفصہ رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں تین ماہ یا زیارہ سے زیادہ چارہ ماہ تو حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللّٰهُ تعالیٰ عنہ نے حکم جاری فرمایا کہ لا یحبس الجیوش فوق أربعۃ اشہر کسی سپاہی کو چار مہینے سے زیادہ نہ روکا جائے یعنی کوئی مرد اپنی بیوی سے چار مہینے سے زیادہ دور نہ رہے اور اگر چار مہینے سے زیادہ دور رہا بیوی نے اگر غلط قدم اٹھایا تو مواخذہ اس کے شوہر سے ہوگا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ


0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ