Headlines
Loading...
فقیر کو قربانی کی نیت کرنا نیز اس نیت کا حکم

فقیر کو قربانی کی نیت کرنا نیز اس نیت کا حکم

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید شرعی فقیر ہے اور اس کے پاس ایک بکری ہے زید کی نیت یہ ہے کہ اگر بکری فروخت ہو جائے گا تو ٹھیک ہے ورنہ اسے قربانی کر دیں گے۔ دریافت امر یہ آپ کہ کیا زید کی اس نیت پر قربانی واجب ہو جائے گی ساٸل افضل خان رانی گنج بنگال

       جواب

فقط زید کی اس نیت سے قربانی واجب نہیں ہوگی کیونکہ فقیر یا امیر بکری کا مالک تھا یا اس نے بکری پالی پھر اسکی قربانی کی نیت کرلی یا خریدا لیکن خریدتے وقت اس بکرے یا بکری کی قربانی کی نیت نہ تھی، بعد میں قربانی کی نیت کی، تو اس صرف نیت سے اس خاص بکرے یا بکری وغيرہ کی قربانی کرنا واجب نہیں ہوگی چنانچہ فقیہ ھند علامہ نظام الدین علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ولو ملک انسان شاة فنوی ان یضحی بھا او اشترى شاة ولم ينو الاضحية وقت الشراء ثم نوى بعد ذلك أن يضحى بها لا يجب عليه سواء كان غنيا أو فقيرا اور اگر کوٸی انسان بکری کا مالک تھا پھر اسکی قربانی کی نیت کرلی یا خریدتے وقت قربانی کی نیت نہ تھی بعد میں قربانی کی نیت کرلی اس شخص پر اس جانور کی قربانی واجب نہ ہوگی، خواہ غنی ہو یا فقیر

(الفتاوی الھندیہ کتاب الاضحیة الباب الاول فی تفسیرھا ۔۔۔۔ الخ المجلد الخامس الصفحة 291 مطبوعہ دار الکتاب دیوبند )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ مٶرخہ 6 ذی الحجہ 1442 ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ