Headlines
Loading...
کیا حضرت علی کے لئے پیارے آقا نے سورج لوٹا دیا تھا

کیا حضرت علی کے لئے پیارے آقا نے سورج لوٹا دیا تھا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے اہل اسلام کہ حضرت علی کی نماز عصر قضاء ہو گئی تھی تو حضورﷺ نے سورج کو پلٹایا تھا یا نہیں وہ مکمل جواب عنایت فرمائیں مع حوالہ مکمل مفصل جواب عنایت فرمائیں المستفتی خادم العلماء عبدالماجد رضا رامپور یوپی الھند

       جواب

جی ہاں اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مقام صہبا میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے دوبارہ سے سورج کو پلٹایا تھا جیسا کہ سیرت مصطفیٰ میں ہے کہ خیبر کے قریب مقامِ صہبا میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نمازِ عصر پڑھ کر حضرت سَیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی گود میں اپنا سرِ اَقْدَس رکھ کر سو گئے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر وحی نازل ہونے لگی۔حضرت سَیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سرِاَقْدَس کو اپنی آغوش میں لئے بیٹھے رہے۔ یہاں تک کہ سورج غُروب ہوگیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ معلوم ہوا کہ حضرت سَیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی نمازِ عصر قضا ہوگئی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ دُعا فرمائی کہ یااللہ پاک! یقیناً علی تیری اورتیرے رسول کی اطاعت(فرمانبرداری)میں(مصروف)تھے،لہٰذاتُو سُورج کو واپس لوٹا دے تاکہ علی نمازِ عصر اَدا کرلیں۔حضرت سَیِّدَتُنا اَسماء بنتِ عُمَیْس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں:میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ڈُوبا ہوا سورج پلٹ آیا اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر اور زمین کے اوپر ہر طرف دُھوپ پھیل گئی

بحوالہ سیرتِ ِمصطفی،ص ۷۲۲ ملخصاً
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ