Headlines
Loading...
مدرسہ میں جو بکرے آتے ہیں انکی قربانی کرنا کیسا

مدرسہ میں جو بکرے آتے ہیں انکی قربانی کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے مدرسہ میں جو بکرا آتا ہے اسے خرید کر قربانی کرسکتے ہیں کہ نہیں ؟ جواب عنایت فرمائیں المستفتی محمد عتیق الرحمٰن رضوی بہار ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہﷺ

       جواب

جانور جو لوگ مدرسہ میں بکرا بکری وغیرہ دیتے ہیں۔ یا اس کی قیمت دیتے ہیں یا جانور ہی صدقہ کرتے ہیں ۔یا وہ جانور اس لئے صدقہ کرتے ہیں۔ مدرسے کے بچے اس کا گوشت کھائے۔ چونکہ وہ بچوں کے لئے دیتے ہیں یہ ان کا حق ہے جو چاہے کرے۔ اگر مدرسے میں صدقہ کرتے ہیں اور انہیں اختیار دیتے ہیں کہ مدرسے والے جو چاہے کرے۔ تو مدرسے والے اسے بیچ دیتے ہیں اور اس کی قیمت مدرسے میں لگاتے ہیں۔ جب مدرسے والوں نے بیچ دیا تو جو اسے خریدہ ہے وہ اس کا مالک ہے جو چاہے کرے اب وہ چاہے تو قربانی کرے ۔ یا ذبح کرکے کھائے۔اس جانور کی قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرط ہے کہ بکرہ یا بکری ایک سال کا ہو واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد اشفاق عطاری

۱۶ ذی القعدہ ۱۴۴۲ ہجری بمطابق ۲۸ جون ۲۰۲۱ عیسوی بروز پیر شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ