Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے مدلل کے ساتھ جواب عنایت فرمایں سائل محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی

       جواب

مکروہ تحریمی وہ ہے جو شَرِیْعَت کی ظَنّی دلیل سے ثابِت ہو۔ اس کا چھوڑنا لازِم اور باعِثِ ثواب ہے اور چند بار اس کو کر لینا گناہِ کبیرہ ہے مکروہ تحریمی کو چھوڑنا لازِم ہے مکروہِ تنزیہی وہ ہے جس کا کرنا شریعت کو پسند نہیں فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں مکروہ تَحْرِیمی یہ واجب کا مقابل ہے اس کے کرنے سے عبادت ناقص ہو جاتی ہے اور کرنے والا گنہگار ہوتا ہے اگرچہ اس کا گناہ حرام سے کم ہے اور چند بار اس کا ارتکاب کبیرہ ہےمکروہِ تَنزِیہی جس کا کرنا شرع کو پسند نہیں مگر نہ اس حد تک کہ اس پر وعیدِ عذاب فرمائے یہ سنّتِ غیر مؤ کدہ کے مقابل ہے

بحوالہ بہار شریعت حصہ دوم 283تا284
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبه محمد عسجد رضا نظامی عفی عنہ

پورنوی بہار الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ