Headlines
Loading...
سودا نہ ہونے پر دلالی کے پیسے رکھ لینا کیسا

سودا نہ ہونے پر دلالی کے پیسے رکھ لینا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سودا نہیں ہو نے پر دلالی کے پیسے رکھ لینا شرعاً کیسا ہے براہِ کرم جواب عنایت فرمائیں المستفتی محمد موئن نوری

       جواب

دلال کی اجرت یعنی دلالی بیع ہونے پر ہی روا ہے اگر بیع نہ ہوئی تو دلال کے اپنی اجرت یعنی دلالی لینے کی کوئی وجہ نہیں اور نہ ہی یہ اس کو روا جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں دلال کی اجرت یعنی دلالی بائع کے ذمہ ہے جبکہ اس نے سامان مالک کی اجازت سے بیع کیا ہو

بہار شریعت ج ۲ ح ۱۱ ص ۶۳۹ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ
لہذا بغیر بیع کراۓ اجرت حاصل کرنا بلا کام و بلا عوض اجرت ہے جو جائز و حلال نہیں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد ساجد چشتی

شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف یف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ