جنازہ
عورت کے کفن کی ذمہ داری کس پر ہے سسرال والوں پو یا مایکے والوں پر
سوال
کیا فرماتے ہے علماء کرام و مفتیان کرام اس مسئلہ میں
کہ عورت کے انتقال کے بعد اسکے کفن دفن کی ذمہ داری کس پر ہے سسرال والوں پر یا پھر مایکے والوں پر حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائے
المستفتی ۔۔۔۔۔محمد فاروق رضوی شیرانی آباد
جواب
عورت کے انتقال کے بعد اس کے کفن کی ذمہ داری شوہر کے اوپر عائد ہوتی ہے یعنی سسرال والے اس کو کفن دیں گے
سیدی اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ و در مختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں
الواجب علیہ تکفینھا و تجھیزھا الشرعیان من کفن السنة و الکفایة وحنوط و اجرة غسل و حمل و دفن
خاوند پر بیوی کی تکفین و تجہیز شرعی ، شوہر پر واجب ہے جو کفن سنت یا کفن کفایہ ہو اور حنوط ، غسل کی مزدوری جنازہ لے جانے اور دفن کا خرچہ شوہر پر واجب ہے
فتاویٰ رضویہ ، جلد٢٣ ، ص٦١١ رضافاٶنڈیشن لاہور)
تنبیہ .... سماج میں ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے وہ یہ کہ بعض جگہ عورت کے مرجاںے کے بعد اس کا کفن ماٸکے والوں پر دینا لازم جانا جاتا ہے حالانکہ یہ سراسر جہالت و حماقت ہے بعض عورتوں کے ماٸکےوالے نادار و مفلس ہوتے ہیں تب بھی ان سے جبرا لیا جاتا ہے یہ تو ظلم بھی ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ