Headlines
Loading...
اللہ تعالیٰ کو اوپر والا کہنا کیسا

اللہ تعالیٰ کو اوپر والا کہنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ۔ اللہ تعالیٰ کو اوپر والا کہنا کیسا ہے؟؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی سائل محمد مستقیم رضا انجم

       جواب

خدائے تعالیٰ کی ذات کے لئے اوپر والا بولنا کفر ہے کہ اس لفظ سے اس کے لئے جہت کا ثبوت ہوتا ہے اور اس کی ذات جہت سے پاک ہے جیسا کہ حضرت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں اذا لم یکن فی مکان لم یکن فی جھۃ لا علو لا سفل ولا غیرھما

(شرح عقائد نسفی ص 33 )
اور حضرت علامہ ابن نجیم مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں یکفر بوصفہ تعالیٰ بالفوق او بالتحت اھ تلخیصاً

(بحرالرائق ج 5 ص 120 )
لیکن اگر کوئ شخص یہ جملہ بلندی و برتری کے معنیٰ میں استعمال کرے تو قائل پر حکم کفر نہ کریں گے مگر اس قول کو براہی کہیں گے اور قائل کو اس سے روکیں گے اھ

(فتاویٰ برکاتیہ ص 45 )( اور ایساہی فتاویٰ فیض الرسول ج 1 ص 2 پر ہے)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی

فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ