طہارت
اگر جانوروں کا پیشاب و پخانہ لگا ہو تو نماز کا کیا حکم ہے
سوال
امید ہے کہ آپ خریت سے ھونگے
قبلہ مفتی صاحب
عرض
یہ ہےکہ ایک آدمیں اکثر مویشیوں میں ہی کام کرتاہے نماز کیلئے کش مکش ھوتی ہے کہ اکثر جانور پیشاب گو بر وغیرہ کرتےاور سائل کے پاس مرغیاں بھی ہیں اس صورت میں کپڑو کے ساتھ لگی نجاست کا حکم کیاہے
سائل ماجد حسین پنجاب
جواب
ایسے کپڑوں میں نماز کے جن پر جانوروں کے پاخانہ وغیرہ کی چھیٹیں لگی ہوں تو چونکہ ان کا پاخانہ نجاست غلیظہ ہے تو ایسی صورت میں جن کپڑوں پر یہ نجاست لگی ہو تو اس نجاست کا مجموعہ دیکھا جائے گا اگر مجموعہ درہم سے کم ہے ہے تو ان کپڑوں کو دھونا سنت کے بغیر دھوئے نماز ہو جائے گی گر خلاف مسنون ہوگی اور اگر درہم کے برابر ہے تو اس کا دھونا واجب ہے کہ بغیر دھوئے نماز پڑھی پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی اور اگر مجموعہ ایک درہم سے زیادہ ہے تو اس کا دھونا فرض ہے کہ بغیر دھوئے نماز پڑھی تو نماز نہ ہوگی
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے
نجاستہ غلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن میں ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو اس کا کرنا فرض ہے بے پاک کۓ نماز پڑھ لی تو ہوگی ہی نہیں اور قصدا پڑھی تو گناہ بھی ہوا اور اگر بنیت استخفاف ہے تو کفر ہوا اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے کہ بے پاک کۓ نماز پڑھی تو مکروہ تحریری ہوئی یعنی ایسی نماز کا اعادہ واجب ہے اور قصدا پڑھی تو گناہ گار بھی ہوا اور اگر درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنت ہے کہ بے پاک کۓ نماز ہو گئ مگر خلاف سنت ہوئی اور اس کا اعادہ بہتر ہے
اگر نجاست گاڑھی ہے جیسے پاخانہ لید گوبر تو درہم کے برابر یا کم زیادہ کے معنی یہ ہیں کہ وزن میں اس کے برابر یا کم یا زیادہ ہو
ج ۱ ح ۳ ص ۳۸۹ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ
نیز کام کاج کے کپڑوں میں نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے
جیسا کہ صدرالشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں
کام کاج کے کپڑوں سے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ اس کے پاس اور کپڑے ہوں ورنہ کراہت نہیں
بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ نمبر ۶۳۰ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ
لہذا اس شخص مذکور کو چاہیے کہ ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنے سے احتراز کرے ہاں اگر اس کے پاس کپڑے نہ ہو تو طہارت کا کامل اہتمام کرکے نماز ادا کرے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
ابو عبد اللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاپوری
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ