8.08.2021

کافر کو اس کے اچھے کام کی وجہ سے اچھا کہنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  تمام علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کسی ہندو یا بد مزہب کو اس کے اچھے کام کی وجہ سے یا اچھے اخلاق کی وجہ سے اچھا کہنا کیسا ھے ؟ المستفتی محمد حسنین رضا ازھری پیلی بھیتی ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ

       جواب

صورت مسئولہ میں کسی کافر کو اس کے اچھے کام کو دیکھ کر یا با اخلاق سمجھ کر اس کی تعظیم کرنا یا اس کو مسلمانوں سے اچھا ہے کہنا جائز اور درست نہیں کہ یہ اس کا اچھا برتاؤ صرف دکھلاوا اور بناوٹ ہے کیوں کہ جو شخص اپنے معبود حقیقی کو نہ پہچانے، اس کے وجود کا منکر ہو، اس کے ساتھ کس دوسرے کو شریک ٹھہرائے وہ حق ناشناس اور احسان فراموش ہے، اور احسان فراموش یا حق ناشناس شخص بااخلاق نہیں ہوسکتا اور آخرت میں ہمیشہ کے لئے اُس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا قال اللہ عزوجل إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ

( البینة : ٦ )
ہاں اس کے کام کو اچھا کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ اس نے یہ کام اچھا کیا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد اشفاق رضا امجدی

یوپی الھند

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only