سوال
علماء کرام اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں
نمازِ جنازہ میں امام اگر پانچ تکبیر کہے اُسکے بعد سلام پھیرے تو کیا نمازِ جنازہ درست ہوگی.
مع حوالہ جواب ارسال فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی .... محمد حامد مقام مظفر نگر مہاراشٹر الھند
جواب
ہاں نماز ہوگٸ اعادےکی ضرورت نہیں
البتہ یہ بات ذہن نشیں رہے کہ اگر امام بھول سے پانچویں تکبیر کہ دے تو مقتدی حضرات اس کی اتباع نہ کریں
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔۔۔امام نے پانچ تکبیر کہی تو پانچویں تکبیر میں مقتدی امام کی متابعت نہ کرے بلکہ چپ کھڑا رہے جب امام سلام پھیر دے تو اس کے ساتھ سلام پھیر دے
(بہار شریعت حصہ ٤ صفحہ ٨٣٨ مکتبة المدینة دھلی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ