Headlines
Loading...
قرآن مجید میں کتنے فرشتوں کا نام آیا ہے

قرآن مجید میں کتنے فرشتوں کا نام آیا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قران پاک میں کتنے فرشتوں کا نام ہے حوالے کے ساتھ جواب ارسال فر مائیں آپ سب کی بہت مہربانی ہو گی فقط والسلام المستفتی محمد طاہر القادری اورنگ آبادی

       جواب

قرآن مجید و فرقان حمید میں صرف بارہ فرشتوں کے نام وارد ہیں وہ حسب ذیل ہیں (١) جبریل (٢) میکائیل_ جنکا نام بار بار آیا ہے (٣) ہاروت (٤) ماروت_ حضرت سیدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ یہ آسمانی فرشتے میں سے دو فرشتے ہیں (٥) الرعد_یہ بھی ایک فرشتہ کا نام ہے جو تسبیح اور ذکر الہی میں مشغول رہتا ہے اور ابر پر حکمرانی کرتا ہے (٦) برق_ ابن حاتم نے بحوالہ مسلم روایت کی ہے کہ یہ ایک فرشتہ کا نام ہے جس کے چار منھ ہیں - وجہ انسان - وجہ بیل-وجہ گدھ-وجہ شیر-جس وقت وقت وہ اپنی دم ہلاتا ہے تو آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی چمک ہوتی جسکو برق کہتے ہیں (٧) مالک-جو دوزخ کا دروغہ ہے(٨)سجل-یہ بھی ایک فرشتہ ہے جو اعمال ناموں پر موکل ہے-ہاروت و ماروت ان ہی کے عنوان و مددگار تھے(٩) قید-حضرت مجاہد نے بیان کیا ہے کہ یہ بھی ایک فرشتہ ہے جو برائیوں کو لکھنے پر مامور ہے-اس طرح یہ سب ٩ فرشتے ہوئے جن کا قرآن مجید میں نام آیا ہے انکے علاوہ تین ناموں میں علماء محققین کا اختلاف ہے وہ یہ ہیں 👇 (١٠)ذوالقرنین-ابن ابی حاتم نے کئی روایتوں میں سے ثابت کیا ہے کہ یہ بھی منجملہ فرشتوں کے ایک فرشتہ ہے (١١)الروح-حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے ابن حاتم نے یہ بھی روایت کی ہے کہ الروح بھی ایک فرشتہ ہے جو تمام فرشتوں میں ازروئے خلقت جسم سب سے بڑا ہے(١٢)سکینہ-راغب نے اپنی کتاب مفردات میں بیان کیا ہے کہ یہ بھی ایک فرشتہ ہے جو مومنوں کے دلوں کو تسکین دیتا ہے اور امن عطا کرتا ہے

(التقان جلد02 صفحہ نمبر 180) بحوالہ اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ نمبر 49/50)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ