

سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اللہ تعالی نے اسے بڑی ہی فرصت سے بنایا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے۔۔؟
المستفتی محمد عمران رضا بریلوی
جواب
یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بڑی ہی فرصت سے بنایا یہ الفاظ کفریہ ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لیے فرصت کا لفظ بولنا کفر ہے،،
لہذا قائل پر توبہ تجدید ایمان لازم ہے بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی
(بحوالہ گانوں کے کفریہ اشعار صفحہ 21 مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۸ محرم الحرام ۱٤٤٣ ھجری بروز شنبہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ