سوال
میرا سوال یہ کہ عصمت انبیاء کرام اور
عصمت ملائکہ میں کیا فرق ہے جواب ارشاد فرمادیجئے عین نوازش ہوگی
المستفتی محمد دانش رضا رضوی جہان آباد یوپی
جواب
عصمت انبیاء کرام علیہم الصلوات والسلام اور ملائکہ عظام کا خاصہ کہ انکے علاوہ اور کوئی معصوم نہیں جیساکہ
بہار شریعت ج ۱ ح۱ص۳۸
میں المعتقد المنتقد کے حوالہ سے ہے
اور جامع معقول و منقول علامہ محمد عبد العزیز الفرہاری قدس سرہ شرح عقائد کی عبارت
وکلھم کانوا مخبرین مبلغین عن اللہ تعالیٰ ، صادقین ناصحین
کے تحت ارشاد فرماتے ہیں
وفی ھذا اشارۃ الی ان الانبیاء معصومون عن الکذب وعن الکفر قبل الوحی وبعدہ بالاجماع
(ملخصاالنبراس ٢٨٣)
اور
الملائکۃ عباد اللہ تعالیٰ الآمرون بامرہ
کے تحت فرماتے ہیں
یرید انھم معصومون وقد اختلف فی عصمتھم فالمختار انھم معصومون من کل معصیۃ
(ایضا ص ٢٨٧)
معلوم ہوا کہ انبیاء کرام علیہم السلام اور ملائکہ عظام معصوم ہیں
انکی عصمت کوئی فرق نہیں ہے چنانچہ علامہ نابلسی حنفی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
(لا یوصفون) ای الملائکۃ علیھم السلام (بمعصیۃ)صغیرۃ ولا کبیرۃ لأنھم کالانبیاء معصومون
(الحدیقۃ الندیۃ ص٢٩٠مکتبۃ الحقیقۃ)
یعنی فرشتے کسی معصیت اور گناہ سےخواہ صغیرہ ہو یا کبیرہ متصف نہیں ہوتے کیونکہ وہ انبیاء کیطرح معصوم ہوتے ہیں
لہذا انبیاء اور ملائکہ کی عصمت کوئی فرق نہیں ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج
٢٠ محرم الحرام بروز منگل
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ