Headlines
Loading...
اعرابی اور صحابی میں اصل فرق کیا ہے

اعرابی اور صحابی میں اصل فرق کیا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ اعرابی اور صحابی میں اصل فرق کیا ہے - جواب عنایت کریں مہربانی ہوگی - المستفتی .... محمد ارشاد عالم مشرقی چمپارن بہار

       جواب

صحابی کہتے ہیں جس نے بحالت ایمان نبی کریمﷺ کی حیات ظاہری میں زیارت کی یا صحبت حاصل کی ہو اور ایمان ہی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ہو اعرابی کہتے ہیں عرب کے بُدّو و صحرانشین عرب و گنوار اُجُڈ کو فیروذاللغات صفحہ ١٠١ ہاں اگر کسی اعرابی نے بحالت ایمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت و صحبت حاصل کی ہو اور حالت ایمان ہی میں دنیا سے رخصت ہوا ہو تو وہ بھی صحابی ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ