9.14.2021

حضرت آدم وحوا علیہم السلام جنت میں کتنے سال رہے ؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت آدم وحوا علیہم السلام جنت میں کتنے سال رہے ؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی سائل محمد محفوظ رضا بمقام شیر گھا ٹی

       جواب

اس تعلق سے ائمہ تفاسیر کے کئی اقوال ہیں ، ؂ (۱) آپ دونوں نے بہشت بریں میں عالم آخرت کے نصف دن, جو کہ دنیا کے پانچ سو سال کے برابر ہے قیام فرمایا ؂ (۲) آپ دونوں خلد بریں میں ایک ساعت رہے جنت کی ایک ساعت ایک سو تیس سال کے برابر ہے، ؂ (۳) آپ دونوں کی فردوس بریں میں اقامت سوسال ہے، ؂ (۴) بعض روایتوں میں مدت اقامت ساٹھ سال ہے، ؂ ( اسلامی حیرت انگیز معلومات، صفحہ 74 الھدیٰ پبلکشنز ) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۵ صفر المظفر، ۱٤٤٣ ھجری بروز دوشنبہ

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only