ذبح اور قربانی
جس بکرے کی ایک آنکھ خراب ہو اسکی قربانی کرنا کیسا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے بارے میں کہ قربانی کے لیے بکرا خریدا گیااس کے ایک آنکھ میں جھلی دوسرے آنکھ کی بنسبت دوگنازیادہ بڑھا ہے۔اور اسی آنکھ کی سیاہی کا کچھ حصہ سفید ہو گیا ہے تو کیا ایسے جانور کی قربانی جائزہے تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی ،،،، محمد زبیر عالم فیض آباد
جواب
جس جانور کی تہائی سے زیادہ نظر جاتی رہی اس کی قربانی ناجائز ہے اگر دونوں آنکھوں کی روشنی کم ہو تو اس کا پہچاننا آسان ہے اور صرف ایک آنکھ کی کم ہو تو اس کے پہچاننے کا طریقہ یہ ہے کہ جانور کو ایک دو دن بھوکا رکھا جائے پھر اس آنکھ پر پٹی باندھ دی جائے جس کی روشنی کم ہے اور اچھی آنکھ کھلی رکھی جائے اور اتنی دور چارہ (گھاس وغیرہ)رکھیں جس کو جانور نہ دیکھے تو پھر چارہ کو نزدیک لاتے جائیں جس جگہ وہ چاروں کو دیکھنے لگے وہاں نشان رکھ دیں پھر اچھی آنکھ پر پٹی باندھ دیں اور دوسری کھول دیں اور چارہ کو قریب کرتے جائیں جس جگہ اس آنکھ سے دیکھ لے یہاں بھی نشان رکھ دیں پھر دونوں جگہوں کی پیمائش کریں اگر یہ جگہ اس پہلی جگہ کی تہائی ہے تو معلوم ہوا کہ تہاٸی روشنی کم ہے اور اگر نصف ہے تو معلوم ہوا کہ بہ نسبت اچھی آنکھ کی روشنی آدھی ہے
بہارشریعت ، حصہ ١٥ ، ص ٣٤١
(مکتبہ مدینہ دھلی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ