سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت نکاح پڑھا سکتی ہے یا نہیں مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی شہادت حسین رضوی گھاٹ کوپر مہاراشٹر
جواب
ہاں پڑھا سکتی ہے۔ کیونکہ نکاح پڑھانے والا وکیل ہوتا ہے
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں: " اگرچہ نکاح خواں شرع مطہر میں کوئی چیز نہیں، اگر کوئی ہندومشرك زوجین کو ایجاب وقبول روبروئے گواہان کرادے اور شرائط صحت متحقق ہوں نکاح ہوجائے گا
حوالہ 👇
( فتاوی رضویہ شریف ج ۱۱ ص ۲۱۹ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری
بروز ہفتہ 11/10/2021
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ